ابنا: بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل ہے کہ بحرین کی عدالت نے مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں اس ملک کے ۳۱شہریوں کو چند سال قید کا حکم سنایا ہے۔
بحرین کے سینکڑوں افراد نے جزیرہ سترہ نویدرات دارکلیب اور جفیر میں مظاہرہ کرتے ہوئے ۳۱بحرینی شہریوں کے خلاف صادر ہونے والے عدالتی حکم کی مذمت کی ہے۔
مظاہرین نے انقلابی قیدیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بحرین کی عدالت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے ۔
مظاہرین نے حکومت آل خلیفہ کے مظالم اور لوگوں کے حق میں صادر ہونے والے فیصلوں کی مذمت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر آنسوگیس اور پلاسٹی گولیوں کا بے تحاشا استعمال کر کے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی ہے۔
.....
/169